راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہو ر حسین گجر کی خصوصی
ہدایت پر ا ے سی جام پور قمرالزمان قیصرانی نے جام پور میں قائم بسم اللہ
آئس فیکٹری سمیت دو فیکٹریوں کو سیل کردیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر
بھی درج کرا دی گئی ہیں۔ڈی سی او راجن پور کو گزشتہ روز ایک شکایت موصول
ہوئی تھی کہ جام پور میں ایک آئس فیکٹری کی برف سے مینڈک نکلا ہے اور یہ
برف روزہ داروں کو فروخت کی جارہی ہے ،جس پر ڈی سی او نے فوری اے سی جام
پور کو ہدایت کی کہ چیکنگ کی جائے اور اگر یہ شکایت حقائق پر مبنی ہو تو
فوری ایسی فیکٹری کو سیل کردیا جائے ۔میں کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا کہ
رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں ایسی گھناؤنی حرکات دیکھنے میں آئیں اور
تمام آئس فیکٹریوں کی چیکنگ مزید سخت کردی جائے۔رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ
اوپن مارکیٹ میں بھی خصوصی توجہ دیجائے اور کسی قسم کی سستی و کوتاہی
برداشت نہیں کی جائے گی۔
0 comments:
Post a Comment