راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی سی او راجن پور کی عدم توجہی ،ضلعی محکموں کی
گاڑیوں کا غیرضروری استعمال بڑھ گیا ایک اندازے کے مطابق ماہا نہ پانچ سے
دس لاکھ روپے پٹرول پر خرچ ہو نے لگے مرمت پر الگ سے خرچ ،وزیراعلیٰ پنجاب
،کمشنر ڈیرہ غازیخان نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور میں سرکاری
گاڑیوں کا غیرضروری استعمال بڑھ گیا ہے کئی آفیسران واہلکار اپنے گھروں کو
گاڑیاں لے جانے لگے جہاں اُن کے بچے وعزیزاقارب ڈرائیونگ سیکھتے ہیں جبکہ
گاڑیوں کے غیرضروری استعمال سے پٹرول کی کھپت بڑھ گئی ہے یوں ضلعی حکومت کے
بجٹ پر کئی گناء بوجھ بڑھ چکا ہے گاڑیوں کے دیگر شہروں میں استعمال سے
حادثات کی صورت میں مرمت پر الگ سے خرچ کیا جارہا ہے عوامی وشہری حلقوں نے
وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر ڈی جی خان سے فوری طور پر نوٹس لینے اور گاڑیوں کے
غیرضروری استعمال پرپابندی عائد کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment