راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)غربت ایک بڑی لعنت ہے موجودہ دور میں غربت میں وہ قرض
بھی اتارنے پڑتے ہیں جو واجب الادا نہیں ہوتے۔ٹھیری روڈ کے مکین واحد بخش
کو میپکونے آٹھ ماہ قبل پونے تین لاکھ کا بل بھیج دیا ۔واحد بخش کی فیملی
انتہائی غریب ہے واحد بخش اپنی فیملی کا واحد کفیل ہے اس کے مکان کا ایک ہی
کمرہ ہے جہاں اس کے والدین ،بیوی اور آٹھ بچے رہائش پذیر ہیں اور موٹر
سائیکل پر سواریاں اٹھا کر دو وقت کی روٹی کیلئے گرمی اور سردی میں سارا
سارا دن مارا مارا پھرتا ہے ۔بل ادا نہ کرنے پر 8ماہ قبل اس کا بجلی کا
کنکشن منقطع ہو چکا ہے اس وقت سے اندھیرے اس کا اور اس کے اہل خانہ کا مقدر
بنے ہوئے ہیں اور ضلعی افسران سے لیکراسلام آباد میں ایئر کنڈیشن کمروں
میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں کو درخواستیں دیں مگر اس کے گھر کو روشنیاں لٹانے
اوراس کے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے کوئی ایکشن
لینے کیلئے تیار نہیں ۔اس کا کہنا ہے کہ وہ ایک پنکھا اور ایک بلب جلاتا
تھا ۔واحد بخش نے کہا ہے کہ وہ وزیر عظم کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے اس نے
صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اس کے گھر کے اندھیرے
ختم کیے جائیں۔
0 comments:
Post a Comment