راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قرآن مجید لاریب انقلابی کتاب اور رشدوہدایت کا عظیم
منبہ و مرکز ہے ۔ دینی مدارس امن کے گہوار ے ہیں اور قرآن وحدیث کی اشاعت
کے عظیم مراکز ہیں ۔ برصغیرمیں انہی دینی مدارس کی وجہ سے دینی اقدارباقی
ہیں ۔دین مصطفی ﷺ بھی سب سے بڑاانقلاب ہے کسی اورانقلاب کو ہم نہیں مانتے
۔قرآن مجیدمسلمانوں کے لئے منشورحیات ہے اورپوری انسانیت کے لئے آب حیات
ہے۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ پیرسیف
الرحمن درخواستی نے جامعہ شیخ درخواستی راجن پور کے زیراہتمام دورہ
تفسیرالقرآن الکریم کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفاق
المدارس العربیہ ضلع راجن پور کے کنویئنر مولاناعبدالصمددرخواستی ،جامعہ
شیخ درخواستی کے نائب مہتمم صاحبزادہ رحمت الرحمن درخواستی ، ناظم تعلیمات
شعبہ بنین مولانامحمدصداقت دریشک، شعبہ بنات مولاناعبدالغفار ، مولاناغلام
رسول مزاری، مولاناغلام نبی مزاری ، قاری عبدالرحمن گبول ، قاری محمدریاض
دریشک، مولانامحمداعجاز مولوی محمداسماعیل گبول قاری محمدیوسف ،مولوی سیف
الرحمن بھٹی، مولانااسلم بھٹی ودیگرعلماء کرام وطلبا موجودتھے ۔ پیرسیف
الرحمن درخواستی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن وسنت فلاح ونجات کی ضمانت
ہے۔ یہ ملک اسلا م کے نام پرحاصل کیاگیاتھا اور اس ملک کی بقاء واستحکام
اسلامی قوانین کے نفاذ اوراسلام کے نفاذعدل میں ہے انہوں نے کہاکہ اسلام
امن وسلامتی کادین ہے۔ دورہ تفسیرالقرآن کی ورکشاپ سے استاذالحدیث والتفسیر
مولانانسیم احمدصدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید مقدس اورپاک کتاب
ہے اور اس کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے قرآن کودیکھنا
پڑھنا،سننا ،سنانا ، سمجھنا، اور اس پرعمل کرنا بھی عبادت ہے۔ جامعہ شیخ
درخواستی کے ترجمان مولاناعبدالصمددرخواستی نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے
کہاکہ جامعہ شیخ درخواستی راجن پور ،جامعہ دارالعلوم محمدیہ روجھان، جامعہ
عمربن خطاب عمرکوٹ، جامعہ سیدنازینب اللبنات آفیسرزکالونی راجن پور، جامعہ
مسجداحمدٹاؤن، جامعہ مسجدالرحمت، اہم علمی ادارے ہیں ان اداروں میں بنین
وبنات میں ماشاء اللہ ایم اے عربی و ایم اے سلامیات تک کی مکمل تعلیم ہے۔
اور اس کی مختلف شاخیں ضلع بھرمیں داخلوں کاباقاعدہ آغازرمضان المبارک کے
بعدہوگا۔ تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ جامعہ شیخ درخواستی کی تمام شاخوں
میں اپنے بچے اوربچیوں کو داخل کرائیں۔
0 comments:
Post a Comment