Feature Top (Full Width)

Sunday, 12 June 2016

روز مرہ کی اشیاء کی کوالٹی اور معیار کو مزید بہتر بنایا جائے عبدالفتح ہولیو

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب کی مانیٹرنگ ٹیم نے آج جام پور ،فاضل پور ،راجن پور ،کوٹ مٹھن اور روجھان رمضان بازاروں کا دورہ کیا ۔مجموعی طور پربہتر انتظامات دیکھ کراطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرناحکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اپنی کوششوں کو مزید تیز کرے اور جہاں پر کمی بیشی نظر آئے اسے فوری طور پر حل کرے۔مانیٹرنگ ٹیم نے صارفین سے بھی معلومات حاصل کیں ۔اور ضلعی انتظامیہ سے کہا کہ روز مرہ کی اشیاء کی کوالٹی اور معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور تمام اشیاء خورد نوش کی رمضان بازار میں کمی نہ آئے۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتح ہولیو ،ڈی ایس پی آصف رشید،اسسٹنٹ کمشنر جام پور قمر الزمان قیصرانی،ای اے ڈی اے ابراہیم راشد،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان ،اسسٹنٹ کمشنر روجھان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers