راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع راجن پور کی شان مدنی دستر خوان ہیں جدھر روزانہ
سحری و افطاری کا شاندار انتظام کیاجاتاہے۔ڈ ی سی او راجن پور کی ہدایت پر
میں خود ہر دستر خوان کو روزانہ چیک کرتا ہوں تاکہ روزہ داروں کو صاف
ستھری اور بہترین کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جاسکیں۔ان باتوں کا اظہار
ای ڈی او سیڈی اصغر جلبانی نے مختلف دسترخوانوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس
موقع پر ڈی او لیبر میاں جہانگیر کے کردار کو سراہا کہ وہ گرم موسم کو
بالائے طاق رکھتے ہوئے ہر وقت اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دے رہے
ہیں اور ڈیوٹی کے ساتھ رمضان المبارک کی برکتیں بھی سمیٹ رہے ہیں۔انہوں نے
مزید کہا کہ روزانہ سینکڑوں روزہ دار ان مدنی دستر خوانوں سے استفادہ حاصل
کر رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی اس کاوش کو بے پناہ سراہا جا رہا ہے
0 comments:
Post a Comment