Feature Top (Full Width)

Sunday, 5 June 2016

فرسٹ ایئر کے امتحانی سنٹرز پر بوٹی مافیا کا راج

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)فرسٹ ایئر کے امتحانی سنٹرز پر بوٹی مافیا کا راج ،رکن بورڈ کو شکایت کے باوجود نہ صرف نقل بلکہ سنٹر کا عملہ اپنی نگرانی میں با اثر افراد کے پرچے حل کرا رہا ہے۔تفصیل کے مطابق سندھ کے بعد پنجاب کے امتحانی سنٹروں پر بھی بوٹی مافیا نے قبضہ کر لیا ہے ۔آپ یقین کریں کہ با اثر افراد اپنی اولادوں کو پڑھنے کی تلقین کرنے کی بجائے نقل کی پریکٹس کرا رہے ہیں اور اس سے متعلقہ لوازمات بارے آگاہی دے رہے ہیں ۔مٹھن کوٹ کے امتحانی سنٹر اس وقت مکمل طور پر بوٹی مافیا کی سر پرستی میں چلائے جا رہے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دنوں ڈیرہ غازی خان بورڈ کے ایک اہم عہدیدار نے ان امتحانی سنٹروں کا دورہ کیا تو ایک طالبہ نے کھڑے ہو کر انہیں ان حقائق سے آگاہ کیا ۔طالبہ کا کہنا تھا کہ نقل کے سبب نہ صرف محنتی طالب علموں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے بلکہ انہیں کافی ڈسٹرب ہونے کا سامنا بھی ہے جس کے باعث ان کے پرچے اچھے نہیں ہو رہے ۔اس شکایت کے باوجود بھی با اثر بوٹی مافیا کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں ہوئی۔والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا تدارک کیا جائے اور ملوث لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers