را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)آر او آفس میں رشوت کے ریٹ مقرر،تمام اہلکار
اپنا حصہ بقدر جسہ وصول کرتے ہیں ،افسران نے اپنے علیحدہ علیحدہ ایجنٹ مقرر
کر رکھے ہیں جو دن بھر کی کمائی شام کو باس کو دیتے ہیں رشوت کے بغیر کوئی
کام نہ ہونے پر صارفین پریشان،صارفین نے حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ
کیا ہے۔تفصیل کے طابق ناتجربہ کار آر او نے میپکو آفس کو اپنی ذاتی سٹیٹ
بنا رکھا ہے اسے اختیارات کا بھی علم نہ ہے جس کی وجہ سے کلرکوں نے اسے
یرغمال بنا رکھا ہے اور تمام کام ان کی خواہش اور مرضی کے بغیر نہیں ہوتا
دفتر میں ہر چیز برائے سیل ہے ۔بلوں کی تصیح50پرسنٹ پر کیا جاتا ہے گذشتہ
ماہ 15 لاکھ روپے عمر نامی اہلکار نے رشوت اکھٹی کی ۔ مذکورہ اہلکار افسران
کا چہیتا ہونے کے باعث ہر پابندی اور کاروائی سے آزادہے۔انہوں نے کہا کہ
جام پور اور راجن پور میں ایک ہی خاندان لوٹ کھسوٹ میں ملوث ہے غلام مصطفے
نامی اہلکار کی کئی بار صارفین نے پٹائی کی ہے وہ افسران کو خوش کرنے کیلئے
غیر اخلاقی دھندے اختیار کرتا ہے اسی طرح راجن پور کا عمر رشتے میں اس کا
بھانجا ہے ۔دنوں ماموں بھانجا میپکو کے چہرے پر کلنک کا ٹیکہ اور صارفین
کیلئے وبال جان ہیں ۔صارفین محمد اقبال،عطاء محمد،محمد اکرم و دیگر نے
حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بارے تحقیقات کرائے اور ان کو فوری طور پر
یہاں سے تبدیل کیا جائے
0 comments:
Post a Comment