راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او ظہور حسین گجر نے ڈی سی سی کے اجلاس کی
صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا
جائے۔شیخ خلیفہ برج ،بے نظیر شہیدبرج عوام کی سہولت کے لئے جلد مکمل کیا
جائے۔اور سٹی پیکج جام پور کے تعمیری کام دیانت داری کے ساتھ مکمل کریں۔اس
موقع پر ایم این اے و ایم پی اے کے نمائندہ گان ،ضلعی افسران،نیشنل اور
ملٹی نیشنل سماجی تنظیموں کے نمائندہ گان نے شرکت کی۔اس موقع پر مختلف
محکموں کی طرف سے اپنی اپنی سکیموں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔اجلاس
میں بتایا گیا کہ اے ڈی پی کی چھ سکیمیں جن کا 87فیصد کام مکمل ہو چکا
ہے۔پرونشنل ہائی وے کی چودہ سکیمیں ہیں جن میں سے کچھ مکمل ہو چکی ہیں جبکہ
باقی پر کام جاری ہے۔کچھی کینال منصوبہ بھی اجلاس میں زیر بحث لایا گیا۔جس
کے بارے میں انجیئنر نیسپاک شاہ نواز خان نے بریفنگ دی۔اجلاس میں قطر
چیریٹی،کنگ عبداللہ اور مسلم ایڈ کے نمائندوں نے بھی ضلع راجن پور میں اپنے
اپنے پروجیکٹ کی بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔ڈی سی او نے ہدایت کی کہ
تمام متعلقہ افسران اپنے اپنے تعمیراتی کاموں کی نگرانی کریں ۔میٹیریل کی
کوالٹی کو چیک کریں۔محکمہ تعلیم اور صحت کے افسران سکیمیں اپنی زیر نگرانی
مکمل کرائیں اور کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔
0 comments:
Post a Comment