را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)پرائیویٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس استعمال
کرنے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن ڈسٹرکٹ
پولیس نے پرائیویٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کے خلاف سخت کاروائی
کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن نے اپنے ایک بیان میں
بتایا کہ ضلع ہذا میں پرائیویٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کے خلاف
مہم شروع کر دی گئی ہے اور ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں
لائی جائے گی۔
0 comments:
Post a Comment