راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر چوہدری ظہور حسین گجر کا
صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی راجن پورکا دور ہ۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت
ملک سیف الرحمان،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر مارکیٹنگ ابراہیم راشد
اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی موجود تھے۔ڈی سی او نے نیلامی کا جائزہ لیتے
ہوئے کہا کہ دن کے آغاز میں نیلامی کا عمل بنیادی اہمیت کا حامل ہے،جہاں پر
مارکیٹ کمیٹی اور تمام تاجران ملکر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ایک مناسب
ریٹ مقرر کرتے ہیں تاکہ عوام کو شکایت نہ ہوسکے۔ای ڈی او زراعت ملک سیف
الرحمان نے کہا کہ آم ہر طبقے کا فیورٹ پھل ہے اور اسکو پھلوں کا بادشاہ
بھی کہتے ہیں۔آموں کی مختلف اقسام ہر ایک کی توجہ کا باعث بن چکی ہے ،جس
میں لنگڑا آم،دوسہری،اور چونسہ قابل ذکر ہیں۔ ڈی سی او نے ملک سیف الرحمان
اور مارکیٹ کمیٹی کے کردار کو سراہا ۔
0 comments:
Post a Comment