راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر چوہدری ظہور حسین گجرنے علی ا
لصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دور ہ کیا اورپھلوں کے بادشاہ آم کی نیلامی کا
جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پھلوں کی کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں
کیا جائے گااور نہ ہی گراں فروشی کسی صورت برداشت کی جائے گی۔اس موقع پر
ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت ملک سیف الرحمان،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر
ایگری کلچر مارکیٹنگ ابراہیم راشد اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی
سی او نے ہدایت کی کہ تمام دوکان دار مقرر کردہ نرخ نامے واضح جگہ پر
آویزاں کریں اور اس نرخ سے بالکل تجاوز نہ کریں ورنہ دیگر ان کے خلاف
تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک
کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے
گا۔
0 comments:
Post a Comment