راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او ظہور حسین گجرنے آج صبح سویرے سبزی و فروٹ
منڈی کا معائنہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ڈی سی او نے دوکان
داروں سے کہاکہ سبزیاں اور پھل تازہ ہونے چاہئیں۔مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو
ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر بولی کے عمل کا جائزہ لیں اور آڑھتیوں کی
مناپلی نہ ہونے دیں۔سبز منڈی میں صفائی ستھرائی کے لئے بھی بہتر انتظام کیا
جائے۔گلی سڑی سبزیاں اور پھل فروخت نہیں ہونے چاہئیں ۔انہوں نے محکمہ
زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ سبز منڈی میں پھل اور سبزیوں کو چیک
کریں۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان ،ای اے ڈی اے ملک ابراہیم
راشد،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری ظہیر ،انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی حسن شاہ
اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور
گراں فروشی کرنے والے دوکان دار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔مزید
انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے رمضان بازار میں سستے داموں اشیاء کی
فروخت جاری ہے جس سے عوام کافی ریلیف حاصل کر رہے ہیں۔ڈی سی او نے دورہ نے
دوران بتایا کہ ضلع راجن پور میں مدنی دستر خوان لگا دیئے گئے ہیں۔جہاں پر
عوام کو افطاری کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔یہ مدنی دستر خوان راجن پور
میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مسجد اور ریلوے اسٹیشن اور بس اڈہ کی مسجد میں
قائم کئے گئے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment