Feature Top (Full Width)

Sunday, 12 June 2016

کا شتکاروں نےقطب کینال کی بھل صفا ئی اپنی مدد آپ کے تحت شروع کر دی

را جن پور ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) قطب کینال کی بھل صفا ئی کا شتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت شروع کر دی ، محکمہ انہارنے لمبی تان کر سو گیا ، ٹیل کے غریب کاشتکار بوند بوند کو ترس گئے ، پانی دوپانی دو کا مطالبہ ،خادم اعلیٰ پنجاب سے نو ٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق قطب کینال پر ٹیل کے غریب کاشتکار بھل صفا ئی نہ ہو نے کی پینے کے پانی کے حصول کے لیے ترس گئے زیر زمین پانی کڑوا ہو نے کی وجہ سے علا قہ مکینو ں جن میں غونث بخش ڈڈا ، چو ہدری تنزیل ، بشیر احمد ، غلام عبا س گو را ئیہ ، نور احمد ، آفتاب ، چو ہدری افتخار ، چوہدری خلیل، چو ہدری نیا مت علی ، چوہدری سرور چیمہ ، انور چیمہ ، چو ہدری ذوالفقار شامل ہیں ان کا کہنا ہے کہ اسی نہر پینے کا پانی حاصل کر تے ہیں اور اسی سے اپنی زمینیں بھی سیراب کر تے ہیں نہر کی صفا ئی نہ ہو نے سے ٹیل تک پانی نہیں پہنچ رہا تھا محکمہ انہار لمبی تان کر سو گیا علا قہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تین کلو میٹر طویل نہر کی صفا ئی شروع کر دی ،علا قہ مکینو ں کا کہنا ہے کہ قطب شہر کے درمیان سے گزرنے کی وجہ سے ملحقہ آبادیو ں نے کو ڑا کر کٹ بھی اسی نہر میں پھینکنا شروع کر دیا اور گندے پانی کے پائپ بھی محکمہ انہار کی ملی بھگت اسی نہر میں ڈالے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے بچے آئے روز ڈائریا اور پیٹ کی بیما ریو ں میں مبتلا ہو رہے بارہا بار محکمہ انہار کے دفتر کے چکر لگائے لیکن کو ئی شنوائی نہ ہو ئی ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ملازمین نے با اثر زمینداروں نے ملی بھگت کر کے 6انچ کے پاس موگہ جات کی بجائے کھلی چھو ٹ دے رکھی جنہو ں نے اپنی مرضی کے سائز کے مو گے تیار کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے ٹیل تک پانی پہنچ ہی نہیں پاتا علاقہ مکینو ں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers