Feature Top (Full Width)

Sunday, 5 June 2016

سن سٹروک سے بچاؤ کے لئے ٹھنڈ ے مشر وبا ت استعما ل کر یں اصغر جلبا نی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)گرمی اور سن سٹروک سے بچاؤ کے لئے پانی اور مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔مریض حضرات گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے سر ڈھانپ کر رکھیں اور دھوپ میں نہ نکلیں ۔ان خیالات کا اظہار ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز،نادیہ نواز منیجر صنعت زار اور ڈاکٹر حمید نے ایک روزہ ہیٹ سٹروک بارے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ تقریب محکمہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں منعقد کی گئی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلا م پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس تقریب کے دوران ڈاکٹر حمیدنے گرمی سے بچاؤ کے بارے میں احتیا طی تدابیر بتائیں انہوں نے کہا کہ سورج کی تپش سے بچاؤ کے لئے زیادہ دیر دھوپ میں نہ چل جائے۔پانی کا استعمال زیادہ کریں۔گرم اشیاء کا استعمال کم کریں ننگے سر دھوپ میں نہ چلا جائے خاص طور پر وہ بیمار لوگ جن کا دھوپ میں چلنے سے بیماری میں اضافہ ہو وہ احتیاط کریں اور عینک کاا ستعمال کیا جائے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers