راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او ظہور حسین گجر کی ہدایت پر ضلع بھر میں
قائم پانچ رمضان بازاروں کی چیکنگ باقاعدگی سے جاری ہے۔جہاں پر فوکل پرسن
اے ڈی سی ،ای ڈی اوز اور ڈسٹرکٹ آفیسرز اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے
ہیں۔مارکیٹ کمیٹی کے افسران،منڈی کے آڑھتیوں اور دوکان داروں کے درمیان ہم
آہنگی اور قیمتوں میں استحکام پایا جاتا ہے جو بھی ایشو ہوتا ہے مل بیٹھ کر
حل کر لیا جاتا ہے۔ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور ہر وقت عوام کو ریلیف فراہم
کرنے میں کوشاں ہے۔ماہ صیام ،رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اور یہ ماہ
ہمیں صبر و تحمل کا سبق دیتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment