راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)رمضان بازاروں میں مانیٹرنگ کے نظام کو موثر بنا
کر عوام کو تازہ پھل ، سبزیوں اور اشیاء خورد نوش کی فراہمی کو یقینی
بنایا جائے۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے رمضان بازارراجن پور اور
فاضل پور کا دورہ کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عبد الفتح
ہولیو،اے سی راجن پور،ڈی ایف سی،ڈی او لیبر میاں جہانگیر،سول ڈیفینس آفیسر
عقیل گل،ایس این اے عبد الرحمان لاکھا، ای ڈی او زراعت ملک سیف
الرحمان،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی ،ای اے ڈی اے ابراہیم راشد ،میونسپل کمیٹی
کے افسران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ
مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے۔ضلعی حکومت عوام کی بہتری اور ان
کو سہولیات دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔بعد ازاں ڈی سی او نے
فاضل پور رمضان بازار میں افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور رمضان بازاروں
کے مسائل اور مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کے حل کے لئے
احکامات جاری کئے۔
0 comments:
Post a Comment