Feature Top (Full Width)

Saturday, 25 June 2016

پنجا ب میں پر ی مو ن سو ن با رشوں سے دریا وں میں ممکنہ سیلا ب ،دفعہ 144 نفا د

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) ہو م ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری ہونیوالے ایک لیٹر میں ہدایات دی گئی ہیں کہ صوبہ پنجاب کے تمام دریاؤں میں پری مون سون بارشوں کی وجہ سے ممکنہ اونچے درجے کی سیلاب کو پیش نظر رکھتے ہوئے دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیا ہے جو کہ 21جون 2016ء سے 20ستمبر2016ء تک تا حکم ثانی جاری رہے گا۔ نہروں،ڈیمز، ندی ،نالوں،تالاب،جھیل،بیراج اور وہ نالے وغیرہ جو صوبہ پنجاب کی حدود میں شامل ہیں ،ان میں خطرناک حد تک پانی کے بہاؤ کے بڑھنے کا خدشہ ہے، اس لئے تمام عوام خاص طور پر نوجوانوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ نہروں وغیرہ میں جاکر نہانے سے اجتناب کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہوسکے ۔لہٰذا تمام عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ دریاؤں،ڈیمز،نالوں،تالاب اور نہروں وغیرہ کے کناروں سے ملحقہ نالوں میں نہانے سے فوری طور پر باز آجائیں اور نہروں ،نالوں وغیرہ میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے بھی اجتناب کیا جائے۔ عوام الناس کے لئے یہ پیغام واضح کردیا گیا ہے کہ دفعہ 144کے نفاذ پر عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے بصورت دیگرخلاف ورزی کرنیوالے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers