Feature Top (Full Width)

Saturday, 4 June 2016

سول کلب راجن پور کو پانی کی فراہمی کے لئے 14 لاکھ روپے کی رقم ضلعی انتظا میہ پرمغل با د شا ہو ں کی طر ح سر کا ر ی فنڈ ز خر چ کر نے کا انکشا ف

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سول کلب راجن پور کو پانی کی فراہمی کے لئے 14 لاکھ روپے سے زائد کی سرکاری رقم سے نالہ کی تعمیر ،ضلعی انتظا میہ مغل بادشاہوں کی طرح سرکاری فنڈز خرچ کر نے لگی اتنی رقم سے سول کلب میں موٹرپمپ تنصیب کرکے پانی کاحصول بنایا جاسکتا تھا جبکہ مین سڑک کوکاٹے بغیر کینال ریسٹ ہاؤس سے نہری پا نی حاصل کیا جاسکتا تھا یہ باتیں راجن پور کے شہریوں ملک ساجد،محمدالیاس،سعید احمد ،محمد احسان ،عنصر خان ودیگر نے روزنامہ ’’اوصا ف ‘‘ سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ قبل ازیں ڈی سی او کمپلیکس میں پارکنگ اسٹینڈ کی دیوار الگ کرکے مسجد کے دروازہ کو بند کیا گیا تھا جس پر وکلاء نے احتجاج کیا اور مسجد کوجانے والے دروازے کے تالے کو اُکھاڑ پھینکا اور پارکنگ اسٹینڈ بھی قبضہ میں کرلی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ راجن پور شہر میں تفریحی پارکس کی حالت خراب ہورہی ہے مختلف جانوروں کے ڈیزائن دیکھ بھال نہ ہونے سے خراب ہورہے ہیں شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے نکاسی آب سسٹم جواب دے چکا ہے ایسے میں راجن پور شہر کی حالت زار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers