راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) 1000میگا واٹ بجلی ونڈ پاور انرجی سے پیدا کی جائے
گی، پہلے فیز میں اوزمان کے مقام 250 پرمیگا واٹ پر کام شروع ، مسٹر فلپ
کاٹیم کے ساتھ دورہ، سیکیو رٹی پر اطمینان کا اظہار، تفصیلات کے مطابق ایک
ہزار میگا واٹ ونڈ پاور انر جی سے بجلی پیدا کر نے کے لیے 250میگا واٹ
پراجیکٹ کا آغاز اوزمان میں شروع کر دیا گیایہ پرا جیکٹ وسٹاس ونڈ پاور سے
انر جی پیدا کرنے والی کمپنی کو سو نپا گیا تیز ی سے جاری کام کا جائز ہ
لینے کے لیے آسٹریلیا سے مسٹر فلپ نے اپنی ٹیم کے ساتھ خصو صی دورہ کیا جس
میں عمران شفیق ،محمد علی شوکت،شاہد، ان کے ہمراہ تھے مسٹر فلپ کا ایم پی
اے سردار عاطف خان مزاری ،پی اے کمانڈنٹ بی ایم پی عمران منیراسسٹنٹ کمشنر
راجن پور نے پر تپاک استقبال کیا گیااس مو قع اوزمان تھانہ بی ایم پی بھنڈو
والی کے مقام پر مہمانوں کو بر یفینگ دی گئی جہاں پر علا قہ مکینوں اور
مقامی سرداروں کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں خضر خان مزاری ، حمزہ خان
مزاری ، امجدنواز خان مزاری ، جام عبدا لشکور جھلن ، ایو ب خان مزاری ،
کیچی خان مزاری شامل تھے اس مو قع پر مقررین نے شر کاء کو اس میگا پراجیکٹ
کے بارے آگاہ کیا ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری نے مقامی ثقافت کو بر
قرار رکھتے ہو ئے مہمانوں کو اجر ک اورسندھی ٹوپی پہنائی اس موقع پر مسٹر
فلپ کاکہنا تھا کہ ایک ہزار میگا واٹ کا ونڈ انر جی پا ور پراجیکٹ ایشیا ء
کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے 250میگا واٹ بجلی جو پہلا فیز ہے 2018کے پہلے
مہنے میں میں گریڈ سے شامل کر دی جائے گی مسٹر فلپ نے سائٹ کا وزٹ بھی کیا
سائٹ پر جاری کام اور برڈر ملٹری پولیس کی جانب سے مہیا کی جانے والی
سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
0 comments:
Post a Comment