راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)یہ میری خوش نصیبی ہے کہ ڈی سی او راجن پور
چوہدری ظہور حسین گجرصاحب نے رمضان المبارک جیسے با برکت مہینہ میں ضلع
راجن پور میں قائم مدنی دسترخوانوں میں بہترین انتظامات کے لئے ای ڈی او
سیڈی کی نگرانی میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کی ڈیوٹی بھی لگائی ہے تا کہ روزہ داروں
کو سحری و افطاری کے لئے کیئے جانیوالے انتظامات کو بہتر سے بہترین کرنے
کے حوالے سے اپنا کردار بھی نبھا سکوں اور لوگوں کی دعاؤں کا حقدار بن
سکوں۔ان باتوں کا اظہار لیبر انسپکٹر میاں جہانگیرنے ڈی ایچ کیو ہسپتال
راجن پورمیں قائم مدنی دسترخوان کے انتظامات کو چیک کرتے ہوئے کیا،انہوں نے
کہا کہ ڈی ایچ کیو والے مدنی دستر خوان میں لیبر ڈیاپرٹمنٹ کی ذمہ داری
20-06-2016تک ہے ، اس کے بعد یہ ذمہ داری محکمہ سوشل ویلفیئر کو سونپی
جارہی ہے اور امید ہے کہ وہ بھی اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں
گے۔
0 comments:
Post a Comment