راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع راجن پور میں بھی ماہ صیام کی برکتیں سمیٹنے کے
لئے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر 5مدنی دستر خوان لگائے گئے ہیں اور بحیثیت
فوکل پرسن میری ذمہ داری ہے کہ تمام دسترخوانوں کے انتظامات بہتر بنانے میں
اپنا کلیدی کردار ادا کر سکوں۔ان باتوں کا اظہار ای ڈی او کمیونٹی
ڈیولپمنٹ اور فوکل پرسن مدنی دسترخوان اصغر جلبانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال
میں قائم مدنی دستر خوان اور ریلوے اسٹیشن والی مسجد میں قائم مدنی دستر
خوان کے دورے پر کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تمام مدنی دستر خوانوں
میں سینکڑوں افراد کی سہولت کے لئے کھجوریں،میٹھاپانی،پھل و فروٹ اور
بہترین کھانا فراہم کیا جارہا ہے اورمیں روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کرتا ہوں
تاکہ روزہ داروں کی خدمت کے باعث لوگوں کی دعا ؤں کا حقدار بن سکوں۔
0 comments:
Post a Comment