راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کی
ہدایت پر ضلع بھر کے تمام رمضان بازاروں میں ای ڈی اوز،پرائس کنٹرول
مجسٹریٹس،مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور متعلقہ کنوینیئر روزانہ کی بنیاد پر
دورے کر رہے ہیں اور تمام انتظامات کو باریک بینی سے چیک کیا جارہا ہے۔جام
پور کے کنوینیئر ڈاکٹر شوکت علی کے ذمہ رمضان بازار جام پور کی کارکردگی کو
بہتر بنانا ہے اور وہ روزانہ کی بنیاد پر ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے دورے کر
رہے ہیں تاکہ عوام کو مسائل درپیش نہ آسکیں۔کوٹ مٹھن رمضان بازار میں
چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ظہیر اور فاضل پور میں ای اے ڈی اے ابراہیم
راشدکا کردار بھی قابل تحسین ہے۔ڈ ی سی او راجن پور نے ہدایات جاری کی ہوئی
ہیں کہ اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کا
معائنہ کریں تاکہ کوئی بھی پھل فروش یا سبزی فروش زائد قیمت وصول نہ کر
سکے۔
0 comments:
Post a Comment