راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر چوہدری ظہور حسین گجر نے
ڈی او سی راجن پور میاں آفتاب احمدکی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا
اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور
لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ضلعی
انتظامیہ راجن پور کی پوری ٹیم میاں آفتاب کے ساتھ ہے اور اپنوں کو کھو نے
کا دکھ تو ہمیشہ رہتا ہے مگر میرا ایمان ہے کہ وہ لوگ بہت خوش نصیب ہوتے
ہیں جو رمضان المبارک کے مبارک مہینہ میں اس دنیا فانی سے کوچ کر جاتے ہیں
اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment