Feature Top (Full Width)

Monday, 27 June 2016

ر مضا ن با زاروں میں ما ر کیٹ کمیٹئ کا کر دار بھی قا بل تحسین ہے ،ظہو ر حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر چوہدری ظہور حسین گجر کا صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دور ہ۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر مارکیٹنگ ابراہیم راشد اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی موجود تھے۔ڈی سی او نے نیلامی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ایک مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔تمام رمضان بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی کا کردار بھی قابل تحسین ہے اور متعلقہ ای ڈی اوز بھی اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور موقع پر کارروائی کرتے ہوئے جرمانے کیئے جارہے ہیں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers