Feature Top (Full Width)

Sunday, 5 June 2016

ضلع راجن پور میں پانچ سستے رمضان بازار فعال کر دیئے گئے

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع راجن پور میں پانچ سستے رمضان بازار فعال کر دیئے گئے ہیں۔رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں فروخت کی جائیں گی۔مختلف محکمے نے اپنے اپنے سٹال لگا دیئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے ضلع راجن پور میں قائم کئے گئے رمضان بازاروں کا معائنہ اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی عبد الفتح ہولیو فوکل پرسن رمضان بازار،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان ،عبد الرحمان لاکھا ایس این اے، ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ابراہیم راشد،انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی ،ٹی ایم او راجن پور،ڈی او انڈسٹری،ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر افتخار بزداراور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں کہا ہے کہ ضلع بھر میں افطاری کے لئے پانچ مدنی دستر خوان لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ منافع خوروں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers