راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )علماء کرام امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے
ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔یہ ایک مقدس مہینہ ہے اس کا احترام بھی
ہم سب پر لازم ہے۔ضلع راجن پور کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا اتحاد
مثالی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے ضلعی امن کمیٹی اور
علماء کرام کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ
یہ مہینہ صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے۔تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی
ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ملک دشمن عناصر پر کڑی
نظر رکھی جائے۔اس سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور
علماء کرام ہمیشہ کی طرح اپنی عبادت گاہوں میں رضا کار بھی تعینات کریں
گے۔اس موقع پر علماء کرام نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ضلعی
انتظامیہ کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
0 comments:
Post a Comment