Feature Top (Full Width)

Tuesday, 21 June 2016

مجھے بہت خو شی کہ دار الا مان میں آپ لو گو ں کو عید کے تحا ئف د یئے جا رہےہیں مسز ڈی سی او سلطا نہ ظہو ر

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ روزہ میرے لیئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا، میں امید کرتی ہوں کہ آپ سب خواتین بھی ماہ صیام کی برکتوں سے خوب مستفید ہو رہی ہوں گی۔مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ دارالامان کی سپرٹنڈنٹ کی طرف سے بھی آپ لوگوں کے لیے عید کے تحائف دیئے جارہے ہیں تاکہ آپ کو رمضان کی خوشی دوبالا ہو سکے۔ان باتوں کا اظہار محترمہ مسزڈی سی او سلطانہ ظہور نے دارلامان میں مقیم خواتین اور بچوں میں عید کی مناسبت سے تحائف کی تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سپرٹنڈنٹ دارالامان صباء زہرا،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز،ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد،مینیجر صنعت زار نادیہ نواز اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سپرٹنڈنٹ دارالامان صباء زہرا نے دوران بریفنگ بتایا کہ دارالامان میں اسوقت 6خواتین اور 3بچے مقیم ہیں،ان میں چوڑیاں،مہندی، مٹھائی،کپڑے،جوتے وغیرہ تحائف کے طور پر تقسیم کیئے جارہے ہیں۔مسز ڈی سی او نے مزید کہا کہ راجن پور جیسے پسماندہ ضلع میں دارالامان معاشرے کی ستائی ہوئی خواتین کے لئے محفوظ پناہ گاہ ہے۔حکومت پنجاب کا یہ امر قابل تحسین ہے کہ وہ خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور خواتین کا مستقبل محفوظ ہوتا نظر آرہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers