Feature Top (Full Width)

Saturday, 4 June 2016

چھو ٹو گینگ کے خا تمہ سے آئند ہ کو نسلیں محفو ظ ہوگئی غلا م مبشر میکن

را جن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )راجن پور پولیس کے شہداء نے جانوں کا نذرانہ دیکر اس بات کا عملی مظاہرہ کیا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا فرض ہے۔اپریشن کے دوران پولیس کے کردار بارے پکچر تبدیل کر دی گئی۔45سالوں سے لوگوں کا جیون دو بھر کرنے والے دہشت اور وحشت کی علامت چھوٹو گینگ کا خاتمہ ہو جانے سے ہماری آئندہ نسلیں محفوظ ہو گئی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن کی طرف سے پولیس لائن میں تاجر برادری کو دی گئی چائے کی دعوت میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں ایس ڈی پی اوز چوہدری آصف رشید،چوہدری اعجاز رندھاوا،مجاہد برمانی اور دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی ۔ڈی پی او غلام مبشر میکن نے کہا کہ پولیس کی کامیابیاں عوام اور تاجر برادری کے تعاون سے ممکن ہوئیں انہوں نے کہا کہ عوام کو ہر قسم کا تحفظ دیں گئے کامیاب کچہ اپریشن کے بعد اب راجن پور کی سر زمین پر کبھی بھی ڈاکوؤں کی کمین گائیں نہیں بنیں گی۔انجمن تاجران کے مرکزی ضلعی صدر عبدالرشید ساجد نے کہا کہ پولیس کی حوصلہ افزئی اس کا حق ہے ہمیں اپنی زندگیوں کے تحفظ کیلئے پولیس کوکامیابیاں دلانے میں ہر قربانی دینی ہو گی۔امان اللہ قریشی نے کہا عدل و انصاف سے آسودگی آتی ہے اور معاشرہ تشکیل پاتا ہے میاں ریاض ثاقب نے کہا کہ راجن پور کے عوام کو کچہ کے ناسور سے نجات مل گئی ہے میاں جہانگیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ اپریشن کے دوران راجن پور پولیس نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا ڈی پی او کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے۔ چوہدری سرور عباس ایڈووکیٹنے کہا کہ راجن پور پولیس اپنی پہچان رکھتی ہے بلال کھوکھر نے کہا ڈاکوؤں کا قلع قمع شہادتوں کی وجہ سے ہوا۔ یوسف گبول نے کہا کہ عوام اس کا مستقل حل چاہتے ہیں۔سمیع اللہ گبول،امجد ساغرہماری نئی نسلوں کو دہشت اور خوف کی زندگی اب نہیں گذارنا پڑے گی۔آصف جھکڑ نے کہا 6شہدا اور 24مغوی پولیس کی پہچان بن گئے ہیں چودھری مقصود،چوہدری آصف اسلم ،چوہدری عدنان کونسلر نے کہا انجمن تاجران ہر قسم کا تعاون کرے گی۔پولیس لوگوں کے معاملات حل کرائے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers