Feature Top (Full Width)

Sunday, 5 June 2016

ہونہار طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے ڈاکٹر الطاف حسین

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ہونہار طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے مجھے خوشی ہوئی ہے کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اور راجن پور کے دیگر کالجز کے طلباء نے نہ صرف ضلع اور ڈویژن کی سطح پر بلکہ صوبہ کی سطح پر پوزیشنیں حاصل کی ہیں جس کاتمام کریڈٹ ان کالجز کے پرنسپلز اور اساتذہ کرام کو جاتا ہے یہ باتیں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام تقریری ،مضمون نویسی ،مباحثہ اور نعت خوانی کے مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات میں انعامی چیکس اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر شکیل پتافی نے کہا کہ یہ اُن کے ادارے کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ ہمارے کالج کے اڑھتالیس طلباء وطالبات نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں ایک لاکھ روپے کاانعام لینے والے حمزہ ارشاد کا تعلق بھی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور سے ہے اس تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج پروفیسر نذیر سکھا نی ،پرنسپل گورنمنٹ کالج جام پور وروجہان ،اساتذہ کرام ،والدین اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers