راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ناجائز منافع خوروں کو کسی صورت بھی نہیں بخشا
جائے گا،ماہ صیام میں بھی عوام کو لوٹنے والے کسی بھی صورت رعائیت کے مستحق
نہیں ہوسکتے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے
پرائس کنٹرول کمیٹی اور لینڈ کی قیمتوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت
کے دوران کیا۔اس موقع پرڈی پی او غلام مبشر میکن،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ
کمشنرز،تحصیلداران،مارکیٹ کمیٹی کے افسران،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان ،
مال افسران، صدرانجمن تاجران اور ضلعی افسران موجود تھے۔ڈی سی او نے مزید
کہا کہ ماہ صیام برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اور ہمیں چاہیئے کہ اس میں
زیادہ سے زیادہ بحیثیت ضلعی انتظامیہ عوام کوریلیف فراہم کریں۔انہوں نے مال
افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ کی قیمتوں کے بارے میں جانچ پڑتال
اور اپنی کمی و بیشی کو مکمل کریں تاکہ اگلے ہفتے کمیٹی کے سامنے ریٹ مقرر
کیا جا سکے۔ ابھی دال مسور کا ریٹ 144روپے جبکہ رمضان بازار میں 142روپے
فی کلو ،دال مسور ثابت 124روپے جبکہ رمضان بازار میں 122روپے اور دال ماش
244روپے جبکہ رمضان بازار میں 242روپے کا ریٹ فکس کیا جارہا ہے۔ اور اس کا
نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment