راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )حکومت پنجاب کی ہدایت پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے
زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام کے موقع پر ایکسیئن پبلک ہیلتھ
ملک محمد نواز،اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی،ڈی او ماحولیات ، ڈی او سوشل
ویلفیئر شازیہ نواز اور دیگر مقررین نے کہا ہے کہ واش پروگرام کو کامیاب
بنانے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ضلع راجن پور
کے تمام دیہاتوں کو انسانی فضلے کی آلودگی سے پاک کروانے کے لئے ،پینے کے
صاف پانی کی فراہمی ،صحت اور صفائی کی سہولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کی
گئی اور ٹریننگ دی گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ راجن پور کی پسماندگی کو دور
کرنے کے لئے ترقیاتی کام سب سے پہلے یہاں سے شروع کئے جائیں تاکہ اس علاقے
کی احساس محرومیاں ختم ہوں۔ اس ٹریننگ ورکشاپ میں پبلک ہیلتھ
انجینئرنگ،تعلیم ،صحت ،لوکل گورنمنٹ ،انفارمیشن،سوشل ویلفیئر،ماحولیات، این
جی اوزکے نمائندہ گان اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نے اس عزم کا
اظہار کیا کہ وہ ضلعی حکومت اور پنجاب حکومت کے واش پروگرام کو کامیاب
بنانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ٹریننگ کے اختتام پر
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی طرف سے ٹریننگ کے شرکاء میں شیلڈز اور اسناد بھی
تقسیم کی گئیں۔
0 comments:
Post a Comment