راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب کے مقابلہ جات برائے تقاریر ،
مضامین نویسی، قرآت و نعت ایلیمنٹر ی سطح کے پوزیشن ہولڈرز کی تقسیم تقریب
انعامات گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نمبر 1 راجن پور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا
باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعت سے ہوا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی
ملک ارشاد احمد شاد ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن ضلع راجن پور تھے۔ تقریب کی
صدارت چوہدری نور احمد سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نمبر 1 راجن
پو رنے کی۔ تقریب میں سٹیج سیکریٹری کے فرائض ملک غلام یٰسین اعوان ہیڈ
ماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نمبر 1 راجن پور نے سر انجام دیئے۔ اس موقع
پر خطاب کرتے ہوئے ملک ارشاد احمد شاد ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن ضلع راجن
پور نے کہا کہ پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلبہ اور اساتذہ کرام مبارک باد
کے مستحق ہیں۔ ضلع راجن پور کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے طلبہ و
طالبات نے ایلیمنٹری لیول پر سات لاکھ ستتر ہزار روپے کے انعامات جبکہ
سکینڈری سطح پر9 لاکھ روپے کے انعامات حاصل کئے۔ اس طرح مجموعی طور پر 16
لاکھ ستتر ہزار روپے کے انعامات حاصل کئے۔ پنجاب کی سطح پر3جبکہ ڈویژن کی
سطح پر 22 پوزیشنیں حاصل کیں۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمارے طلبہ و
طالبات باصلاحیت ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نور احمد سینئر ہیڈ
ماسٹر نے کہا یہ انعامات طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ہیں ضلع بھر
کے طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ ہر سطح پر مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
کریں۔ تاکہ ان کی صلاحیتوں کا اظہار ہو سکے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب
میاں محمد شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے صوبہ بھر کے
طلبہ و طالبات کے حوصلے بلند رکھنے کے لیے خطیر رقم اور سرٹیفکیٹس کا
اہتمام کیا جس سے والدین ، اساتذہ اور طلبہ میں ایک خوشی کی لہر پیدا ہوئی
ہے اور انہوں نے بھی صوبائی حکومت کے ان علم دوست اقدام کو سراہا ہے۔ تقریب
میں ایلیمنٹری لیول کے طلبہ و طالبات میں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کئے
گئے۔ تقریب میں طلبہ اساتذہ اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ شرکاء کی تواضع
بھی کی گئی۔
0 comments:
Post a Comment