را جن پور( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) خا دم پنجاب دیہی روڈ پروگرام کے تحت مو ضع
گیانمل کے 17کلو میٹر روڈ کا افتتاح تعلیمی پارلیمانی سیکر یٹر ی وایم پی
اے عاطف مزاری نے کیا ، تفصیلات کے مطابق سترہ کلو میٹر لمبے اس روڈ کو دو
مر حلوں میں مکمل کیا جائے گا پہلے مر حلے میں سات کلو میٹر اور دو سرے مر
حلے میں 10کلو میٹر روڈ مکمل کیا جائے گا روڈ کے افتتاح کے موقع پر مقامی
سرداروں جن میں سردار مسرت عزیز خان مزاری ، سردار خضر حسین خان مزاری ،
سردار ریحان خان مزاری ، تحصیل صدر مسلیم لیگ( ن) امجد نواز خان مزاری ،
سرداراکبر خان مزاری ،سردار غلام حسین مزاری سمیت معززین علاقہ جن میں جام
عبدا لشکور جھلن ، ایوب مزاری ، راؤ اعجاز احمد ٹیپو ،کیچی خان ، وڈیرہ لعل
گل خان ، احمد علی خان کھڑد ، جلال دینخان مزاری ، امجد علی ، اعجاز احمد
خان مزاری ، منیر خان مزاری وغیرہ سمیت سینکڑو ں علا قہ مکینو ں نے شرکت کی
،اس موقع پر عاطف مزاری کا کہنا تھا کہ جس طرح یہ موضع گیا نمل کا روڈمکمل
ہو رہا ہے اسی طر ح شاہوالی سے لیکر کو ٹ مٹھن تک ہرہر گھر بستی بستی اور
یونین کو نسل میں پینے کے صاف پانی کی ٹینکیا ں لگا ئی جائیں جو سولر پینل
سے چلیں گی کیو نکہ ہمارے ان علا قوں میں پینے کا صا ف پانی انتہا ئی ضروری
ہے پینے کا صاف پانی مہیا نہ ہونے کی وجہ سے کا لا یر قان ، پیلا یر قان
اور ڈا ئریا جیسی خطرناک بیماریا ں پھیل رہی ہیں پینے کے صاف پانی مہیا
ہونے سے ان علاقو ں کے مسائل پر قابو پا یا جاسکتا ہے آخر میں وزیر اعظم پا
کستان میا ں محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کے دعا بھی کرائی گئی ۔
0 comments:
Post a Comment