Feature Top (Full Width)

Sunday, 5 June 2016

وہ صحت یاب ہو کر ان کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں فدا محمد خان ہانبھی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن اور این ایف ایس ڈیرہ غازی خان کے سابق صدرفدا محمد خان ہانبھی نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ پاکستان کے وجود،آزادی اور وقار کو اپنی حکمرانی پر ترجیح دی ہے ہم نے ایک دن اس دنیا کو خیر باد کہنا ہے وزیر اعظم سے ملتمس ہوں کہ وہ صحت یاب ہو کر ان کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں جن سے غربت زدہ عوام خوشحالی کی طرف گامزن ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کیلئے کام کرنا چائیں۔ہر آدمی اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کرے تو قیام پاکستان کے مقاصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس وقت ہم نے ان مقاصد سے مکمل طور پر انحراف کر رکھا ہے جس کے خوفناک نتائج بھگت رہے ہیں ۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کی وزیر اعظم کی علالت کو سیاست کا حصہ نہ بنایا جائے۔


0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers