Feature Top (Full Width)

Sunday, 5 June 2016

حکومت 2018تک ملک بھر سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر ے گی عاطف خان مزاری

را جن پو ر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملک بھر کی سب بڑی میگا ونڈپاور پلانٹ کے کام کا آغاز کر دیا گیا پاور پلانٹ سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی ن لیگ کی حکومت 2018تک ملک بھر سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر ے گی ۔ ایم پی اے عاطف خان مزاری ۔تفصیلات کے مطابق روجھان میں کازن انرجائزنگ کمپنی جانب سے ونڈپاور پروجیکٹ کے کام آغاز کر دیا گیا ہے اس پروجیکٹ سے ملک بھر میں ایک ہزار میگا واٹ کی بجلی ہمہ وقت ملک کو فراہم کی جائے گی اس پروجیکٹ کو2بلین ڈالر کی لاگت سے شروع کیا جائے گا یہ منصوبہ 8ہزار ایکڑ پر محیط ہو گا کازن انرجائزنگ کے سینئرسیکورٹی ایڈوائزرفلپ رچرڈاور پاکستان کے ایگزیکٹوآفیسر عمران شفیق ،ایم پی اے عاطف خان مزاری ،پولیٹکل اسسٹنٹ عمران منیر نے ٹرائیبل ایریااوزمان میں سائٹ کا وزٹ کیا اور کام کامعائنہ کیا عمران شفیق کے مطابق یہ منصوبہ 2 سال میں مکمل ہو گا جس میں مرحلہ وار 250میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی اور 2018 تک ایک ہزار میگاواٹ کا گرڈاسٹیشن لانچ کر دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ اس میگا پروجیکٹ میں ہوائی طاقت سے بجلی بنائی جائے گی اس موقع پر فلپ رچرڈنے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میگا پروجیکٹ سے اس پسماندہ علاقے میں ہزاروں لوگوں کیلئے نئے روزگار کے مواقع میسرہوں گے اور علاقہ میں خوشحالی آئے گی اس موقع پر ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا عوام سے کیا گیا ملک سے لوڈ شیڈنگ کاوعدہ پورا ہو گا یہ منصوبہ میری خصوصی اپیل پر روجھان کی غریب عوام کیلئے دیا گیا ہے مزید کہا کہ تعلیم ،صحت،صاف پانی اور سٹرکیں بنائی جائیں گی اس موقع پر جام عبدالشکور ،سردارخضر حیات خان،سردار حمزہ خان ،سردار محمد نواز خان،احمد علی خان،داہ لکھ خان،یعقوب خان،مراد خان کے علاوہ علاقہ معززین ،کونسلر اور سماجی و سیاسی کارکنان نے شرکت کی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers