Feature Top (Full Width)

Sunday, 5 June 2016

یونیسیف اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ اشتر اک سے دو روزہ ٹر ئینگ کا انعقاد

راجن پو(ڈسٹر کٹ رپورٹر)یونیسیف کے سروے کے مطابق ضلع راجن پور اور دیہی علاقہ جات کے 45فیصد افراد کے گھروں میں ٹائلٹ نہیں ہے اور رفع حاجت کے لئے کھیتوں میں جاتے ہیں جس سے بیماریاں پھیلنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔اس سلسلے میں آگاہی کے لئے حکومت پنجا ب اور یونیسیف کے اشتراک سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کی طرف سے دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس میں ایکسیئن پبلک ہیلتھ،اے ڈی ایل جی،ای ڈی او لٹریسی،ڈی او سوشل ویلفیئر آفیسر ،منیجر صنعت زار،سی او ڈی محمد ذیشان، واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کے آفیسر محمد عمران، مجاہد خان دریشک، فرح امین ،حسینہ کوثر اور دیگر محکموں کے ملازمین کے علاوہ سماجی تنظیموں کے نمائندہ گان نے شرکت کی۔اس ٹریننگ کا مقصد صحت او ر صفائی اور صاف پانی کے سلسلے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ٹریننگ میں بتایا گیا کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔ کھانے سے پہلے صابن سے ہاتھ دھوئیں اور رفع حاجت کے بعد بھی ہاتھ اچھی طرح صاف کریں۔مزید بتایا گیا کہ پینے کے لئے صاف پانی کا استعمال کیا جائے تاکہ بیماریوں سے نجات حاصل ہواور ایک صحت مند معاشرہ کی تشکیل ہو۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers