Feature Top (Full Width)

Monday, 27 June 2016

مسا جد کے گر د صفا ئی و ستھرا ئی کا خصوصی خیا ل ر کھا جا ئے ظہور حسین گجر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)میری ضلع راجن پور کے تما م مکاتب فکر کے علمائے کرام سے اپیل ہے کہ عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضلع بھر کی مخصوص عید گاہوں کا انتخاب کیا جائے۔اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں اور اپنے خدشات سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ بروقت اقدامات کیئے جا سکیں۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے عیدالفطر کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ۔اس موقع پر تمام مکاتب کے علمائے کرام،امن کمیٹی،ٹی ایم ایز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے ٹی ایم ایز کو ہدایت کی تمام مساجد کے گرد صفائی و ستھرائی،خاص طور پر گلیوں وغیرہ کی صفائی اور پانی وغیرہ کا انتظام آپ کے ذمہ ہوگا اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکے گی۔علمائے کرام نے ڈی سی او کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈی او سی میاں آفتاب کی والدہ کی وفات پر فاتح خوانی بھی کرائی گئی اور مرحوم کے درجات بلند کرنے کی کی دعا کی گئی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers