Feature Top (Full Width)

Saturday, 25 June 2016

ضلعی انتظامیہ کی کا رکردگی مزید بہتر نظر آرہی ہےعبدالفتح ہولیو

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل کچی آبادیز ،کالونیز اسلم حیات بورڈ آف ریوینو پنجاب کا اے ڈی سی عبدالفتح ہولیو کے ہمراہ ضلع راجن پور کے مختلف رمضان بازاروں کا دورہ۔پھلوں اور سبزیوں کا معیار بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت کی اور گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹس پر ہی اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ڈائریکٹر جنرل کچی آبادیز ،کالونیز اسلم حیات نے کہا کہ میں پہلے بھی راجن پور کے رمضان بازاروں کا معائنہ کرچکا ہوں اور مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ یہاں کی ضلعی انتظامیہ کی کا رکردگی مزید بہتر نظر آرہی ہے۔ انہوں نے مختلف سٹالز کا معائنہ بھی کیا اور لوگوں سے ان کی رائے بھی پوچھی،ذیادہ تر لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے جانیوالے انتظامات کو سراہا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers