Feature Top (Full Width)

Wednesday, 8 June 2016

نا جا ئز منا فع خور اور ذخیر ہ اند وز کسی رعا ئت کے مستحق نہیں ظہو ر حسین

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)’’صا رفین کی سہولیات کے لئے رمضان بازاروں میں اشیاء خورد نوش وافر مقدار میں موجود ہیں۔’’ڈی سی او ظہور حسین گجر‘‘ ’’ڈی سی او کی ٹیم کا صبح سویرے سبز ی و فروٹ منڈی راجن پور اور جام پور میں نیلامی کے عمل کا جائزہ ‘‘انہوں نے سبز منڈی کے آڑھتیوں سے کہا کہ جائز منافع حاصل کر کے لوگوں کو تازہ سبزیاں اور فروٹ فروخت کریں ۔ماہ صیام ایک مقدس مہینہ ہے اور ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہئے ، رضاکارانہ طور پر اور ثواب کی نیت سے دوکان دار اپنا ریٹ کم کر دیں۔ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوز کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ہوں گے۔علاوہ ازیں ڈی سی او ظہور حسین گجرنے ٹیم کے ہمراہ فاضل پور رمضان بازار کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ،شکایات کی صورت میں موقع پر ان کے حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔ڈی سی او نے رمضان بازار میں لگائے کئے سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم کو چیک کیا۔ڈی سی او نے کہا کہ صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اور رمضان بازار میں اشیاء خورد نوش،گوشت، آٹا، انڈے،سبزیاں،پھل ،کھجور ،مشروبات اور دیگر اشیاء وافر مقدار میں موجود ہونی چاہیں۔مزید انہوں نے کہا کہ ریٹس کی چیکنگ اور کنٹرول کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی پانچوں رمضان بازاروں میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پرفوکل پرسن رمضان بازار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عبد الفتح ہولیو نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں چینی اور آٹا حکومت پنجاب کے مقرر کرردہ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ انشاء اللہ صارفین کو اشیاء خورد نوش کی کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔دورہ کے دوران ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈیولپمنٹ اصغر جلبانی نے بتایا کی ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں کے پبلک مقامات پر مفت مدنی دستر خوان لگا دیئے گئے ہیں۔جہاں پر روزہ داروں کی افطاری کرائی جائے گی۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرزراعت ملک سیف الرحمان،ڈی ایم او عبد الرؤف مغل،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ابراہیم راشد،چیئر مین مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ڈی سی او کے ہمراہ تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers