Feature Top (Full Width)

Saturday, 4 June 2016

راجن پور،علاقہ پچادھ میں پینے کاصاف پانی نایاب ،جوہڑوں کا آلودہ پانی پینے سے علاقہ بھر میں کالے یرقان کا مرض

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور،علاقہ پچادھ میں پینے کاصاف پانی نایاب ،جوہڑوں کا آلودہ پانی پینے سے علاقہ بھر میں کالے یرقان کا مرض شدت اختیار کرگیا ،متعدد علاقوں میں واٹرسپلائی اسکیمیں بند ،علاقہ مکین ایک سوسے تین سوروپے میں پینے کے پانی کا کنستر خریدکرنے لگے ہیں ضلعی انتظا میہ خاموش تماشائی ،کئی علاقہ مکین سراپاء احتجاج تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کے علاقہ پچادھ فتح پور،بکھر پور،دھندی اسٹیٹ،محمد پور گم والا ،ٹبی سولگی ،درخواست حاجی محمد،ہڑنداور جہان پور سمیت متعدد علاقوں پینے کا پانی نہ ملنے کے سبب علاقہ مکین جوہڑوں کاذخیرہ شدہ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں ان جوہڑوں سے نہ صرف انسان بلکہ مویشی اور جانور بھی پانی پیتے ہیں آلودہ پانی پینے سے نہ صرف پیٹ کے امراض بلکہ کالے یرقان نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور میں بھی ٹیسٹ کی فری سہولت ختم کردی گئی ہے ضلع راجن پور کے علاقہ پچادھ میں بجلی کے بلوں کی عدم آدائیگی ،محکمہ پبلک ہیلتھ کے آفیسران کی عدم دلچسپی سے کروڑوں روپوں کی لاگت سے تیار واٹرسپلائی اسکیمیں تباہ ہوچکی ہیں علاقہ پچادھ میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے مزدوروں کی بڑی تعداد نے ان علاقوں کارُخ کرلیا ہے اور ایک سوروپے سے تین سو روپے میں صاف پا نی کا کنستر بیچا جارہا ہے حیرانگی کاعالم یہ ہے کہ کئی علاقوں کے مکینوں نے متعدد بار ڈی سی او ضلع کی اس جانب توجہ مبذول کرائی مگر ڈسٹر کٹ گورنمنٹ نے کوئی نوٹس نہ لیا دوسری جانب محکمہ صحت بھی خاموش تماشائی بنا ہوا ہے نہ ہی بنیادی مراکز صحت پر ایسے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے نہ ہی ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور میں ،علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور علاقہ میں پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی بھجوا نے کا مطا لبہ کیا ہے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers