راجن
پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس ایچ او سٹی ماڈل تھانہ راجن پور چوہدری فیاض الحق
نے کہا ہے کہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پا لیا گیا ہے۔امن و امان
کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا
جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے اور عوام کے
مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پر امن اور شریف شہری
ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔جبکہ سماجی دشمن اور شر پسند عناصر سے ہماری
کھلی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کے لیے کسی بھی اقدام سے
گریز نہیں کیا جائیگا۔تھانہ سٹی راجن پورکی حدود میں امن و امان کا قیام
اور جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر اصغر خان اے ایس
آئی،فیض خان اے ایس آئی اور محرر تھانہ شاہ جہان خان اور ملک غلام رضا
کھیارا بھی موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment