Feature Top (Full Width)

Sunday, 5 June 2016

ڈی پی او راجن پور کا ڈی ایس پی روجہان مجاہد برمانی کو خراج تحسین

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی پی او راجن پور کا ڈی ایس پی روجہان مجاہد برمانی کو خراج تحسین ،ڈی ایس پی نے تبادلے کے باوجود چھوٹوگینگ کے خلاف اپریشن میں حصہ لینے پر بضد رہے۔تفصیل کے مطابق دوران اپریشن ڈی ایس پی روجہان مجاہد خان برمانی کو وہاں سے کوٹ ادو تبدیل کر دیا گیا تھا مگر انہوں نے ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن سے استدعا کی کہ وہ اپریشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں لہذا ان کے تبادلے کے احکامات کو کچہ کے اپریشن تک التواء میں رکھا جائے۔ان کے اس جذبہ کی قدر کرتے ہوئے ڈی پی او نے انہیں اپریشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی تھے ۔یاد رہے کئی اہلکاروں نے اپریشن سے بچنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کیے تھے ۔گذشتہ روز پولیس لائن میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈی پی او نے ڈی ایس پی کے اس جذبے کو سرہاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب کے بعد ڈی ایس پی مجاہد خان برمانی اپنی نئی تعیناتی کی جگہ کوٹ ادو کیلئے روانہ ہو گئے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers