راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او ظہور حسین گجر کا صبح سویرے سبز ی
منڈی کا دورہ ۔دورہ کے دوران انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل
کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ناپ تول میں کمی حرام ہے، مسلمان ہونے کے
ناطے وزن اور مقدار ہر صورت برقرار رکھا جائے جبکہ ماہ رمضان تو بے شک
برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف
الرحمان ،ای اے ڈی اے ابراہیم راشد،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ
افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کرتے
ہوئے کہا کہ ماہ صیام کو مدنظر رکھ کے نرخوں کا تعین کیا جائے۔آڑھتیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوری سے دور رہ کر آپ غریبوں کو سکھ
پہنچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان بازار کے ثمرات عوام تک
پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے منڈیوں
کی نگرانی جاری ہے۔
0 comments:
Post a Comment