Feature Top (Full Width)

Saturday, 11 June 2016

جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے نذیر جاوید خان

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔منشیات فروش ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ان سے کوئی رو رعایت نہیں برتی جائے گی ان خیالات کا اظہارایس ایچ اوصدر راجن پورانسپکٹر نذیر جاوید خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر کے علاقہ کوجرائم سے پاک کرنے کے لیے گشت کے نظام کو موثر بنا دیا گیا۔چوری،ڈکیتی،راہزنی اور موٹرسائیکل ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے پولیس دن رات کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ رشوت اور سفارش سے مجھے نفرت ہے۔کوئی شخص کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں ہے۔قانون سب کے لیے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہجرائم کی بروقت نشاندہی کر کے قانون کا ساتھ دیں۔اس موقع پر شاہنواز خان اے ایس آئی ،واحد بخش خانASI،مہار ذوالفقار علی سب انسپکٹرمحررتھانہ اللہ بخش خان،نائب محررغلام مرتضیٰ،ظفر حسین اور ملک غلام رضاکھیارا بھی موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers