Feature Top (Full Width)

Sunday, 5 June 2016

کوٹ مٹھن ،در یا ئے سند ھ کے کنا رے موک ایکسر سا ئز

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )’’ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو1122کے زیر اہتمام دریائے سندھ کے کنارے کوٹ مٹھن کے مقام پر ریسکیورز اور رضا کاروں کی موک ایکسر سائز کا انعقاد‘‘ قدرتی آفات میں تمام ادارے مل کر کام کریں تاکہ بہت بڑے نقصان سے بچا جا سکے ۔سیلاب آنے سے پہلے تمام انتظامات مکمل ہونے چاہیں،معاشرے کے ہر فرد کو ریسکیو 1122کی تربیت حاصل کرنی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اسلم ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے موک ایکسر سائز کی نگرانی کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ان مشقوں میں سول ڈیفینس بھی حصہ لے رہی ہے جس سے لوگوں کو آگاہی حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو کر کے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانا ،ان کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔مشقوں کے ساتھ ساتھ علاقوں کے لوگوں کو جدید ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122سعید احمد،کمیونٹی سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122رانا محمد یامین،نائب تحصیلدار زاہد محمود مزاری، سول ڈیفنس آفیسر عقیل گل،سی ایس او روجھان اعجاز احمد اور دیگر متعلقہ افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔اس موقع پر کمیونٹی سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122رانا محمد یامین نے بتایا کہ مشقوں کا مقصد ریسکیورز اور رضاکاروں کی تربیت کر کے ان کو الرٹ رکھنا ہے۔تاکہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ ان مشقوں میں ہمارے رضا کار بھی شامل ہیں جو کسی بھی آفات میں ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔ان مشقوں کی نگرانی کمیونٹی سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122رانا محمد یامین نے کی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers