راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق وزیراعظم پاکستان ومرکزی راہنماء پیپلز پارٹی
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ہونی چاہیے
حکمرانوں کو احتساب کے لئے پیش کر نا چاہیئے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور
عوا م کی حکمرانی کے لئے جتنی قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی نے دی ہیں شاید
ہی کسی جماعت نے دی ہوں موجودہ حکمرانوں نے تین سالوں میں مایوسی کے سوا
کچھ نہیں دیا آج پاکستانی عوام مسائل کے حل کے لئے پریشانی سے دوچار ہیں
جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مضبوطی کے لئے سردار محمدامان اللہ خان سے
بہتر کوئی راہنماء موجود نہیں یہ باتیں انہوں نے سابق رکن صو بائی اسمبلی
سردارمحمدامان اللہ خان دریشک سے ملاقات کے دوران کہیں سردار محمد امان
اللہ خان دریشک سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کو اُن کے مغوی
بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد پیش کی سردار امان اللہ دریشک
کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کا بجٹ لاہور میں خرچ کرکے
جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ زیادتی کی جس سے اس خطہ کے عوام میں تشویش کی
لہر دوڑ گئی ہے اس موقع پراُن کے فرزندان ممبر سنٹرل ایگز یکٹو کمیٹی پی
پی پی جنوبی پنجاب سردار فاروق خان دریشک اورسردار صدیق خان دریشک بھی
ہمراہ تھے قبل ازیں دونوں راہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر دوگھنٹے
طویل مشاورت کی ۔
0 comments:
Post a Comment