راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب ماہ صیام میں عوام کو معیاری اور
سستی اشیاء کی فراہمی کے لئے سستے رمضان بازار قائم کر دیئے گئے ہیں۔مختلف
محکموں کی طرف سے سٹال چینی اور آٹا کم ریٹ پر فروخت کئے جا رہے ہیں ۔تمام
افسران اپنی ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں ۔فرائض کی ادائیگی
میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس مقدس مہینے میں عوام کو بہتر سے بہتر
سہولیات فراہم کی جائیں۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے رمضان بازار کے
سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اجلاس میں مقامی ایم پی اے
سردار عاطف حسین مزاری اور سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی
او نے کہا کہ رمضان بازار میں اشیاء کے معیار اور قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ
نہیں ہو گا۔عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کثر نہ اٹھا رکھی جائے۔اس موقع پر
ڈی سی او ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر
بنائے،ٹریفک پولیس پارکنگ کے لئے حکمت عملی بنائے اور آنے والے صارفین کے
لئے سٹینڈ بنایا جائے۔اور ریٹ لسٹیں صارفین کے لئے آویزاں کی جائیں۔بعد
ازاں ڈی سی او نے ٹیم کے ہمراہ فاضل پور اور روجھان رمضان بازار کا بھی
معائنہ کیا۔
0 comments:
Post a Comment