Feature Top (Full Width)

Wednesday, 15 June 2016

عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ظہور حسین گجر

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)عوام کی خدمت کرنا بھی ایک عبادت ہے ،مانیٹرنگ کے نظام کو مزید موثربنایا جائے،عوام کو سہولتیں ،سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔رمضان بازاروں میں صارفین کو اشیاء خورد نوش کی سستے ریٹ پر فروخت جاری ہے۔آٹا ،چینی عام مارکیٹ کی نسبت کم نرخ پر عوام کو مل رہے ہیں۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے تحصیل روجھان میں قائم رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اے ڈی سی عبد الفتح ہولیو،اے سی روجھان عبد اللطیف،ڈی ایم او عبد الرؤف،ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان،ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر افتخار بزدار،ڈی او انڈسٹری،ڈی او سول ڈیفینس عقیل گل،مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی سی او ظہور حسین گجر نے معائنہ کے بعد رمضان بازار میں متعلقہ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی ۔جس میں انہوں نے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیااور کہا کہ رمضان بازار وں میں کسی قسم کی کمی محسوس نہ ہونے پائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں اٹھارہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ لگائے گئے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر نرخ چیک کرتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers