راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)عالمی یوم ماحول پوری دنیا میں ہر سال اقوام متحدہ کے
زیر اہتمام 5جون کو منایا جاتا ہے۔یہ دن 1972 ء سے ہر سال ماحولیاتی مسائل
سے متعلق مختلف موضوع کے تحت منایا جاتا ہے۔بڑھی ہوئی ماحولیاتی آلودگی
اور گلوبل وارمنگ کی وجہ سے نہ صرف ہمارا ماحول بلکہ اس پر رہنے والی مختلف
مخلوقات بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔جس کی نتیجے میں درختوں اور جانوروں کی
بہت سی انواع ہستی سے ناپید ہو رہی ہیں۔اس دن کو منانے کا مقصد ماحولیاتی
آلودگی پر کنٹرول چرندو پرند،پودوں کی انواع کو بچانا اور انسان کے رہنے کے
لیے بہتر ماحول کی کوشش کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد یونس زاہد
ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات اور نعیم اصغر خان جسکانی ڈائریکٹر کمیونٹی ایڈاو ر
شازیہ نواز سوشل ویلفیئر نے سیمینار میں حاضرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا
کہ اس سال موضوع"Fight Against The Illegal Trade In Wildlife"ہے۔ یہ دن
ایک مخصوص نعرہ "Go Wild For Life"کے تحت منایا گیا۔دنیا میں ہر سال لاکھوں
قیمتی اور نایاب جانور انکے قیمتی سینگ، کھال اور دیگر اعضاء کی وجہ سے
مارے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کا وجود صفحہ ہستی سے مٹتا جا رہا
ہے۔افریقی ممالک میں لاکھوں ہاتھی،ہاتھی دانت اور گوشت کے لیے مارے جا رہے
ہیں۔انسان کی یہ سرگرمیاں نہ صرف ظلم و لاپرواہی کے زمرے میں آتی ہیں بلکہ
یہ اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے بین الاقوامی معاہدہ"Convention On
International Trade In Dangered Spacies Of Wild Fana & Flora"کے تحت
جرم ہے۔
0 comments:
Post a Comment